17 جون 2014
وقت اشاعت: 11:32
شمالی وزیرستان آپریشن:آرمی چیف نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا
جیو نیوز - راولپنڈی....چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے آج سری لنکا کے 4 روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہونا تھا۔