17 جون 2014
وقت اشاعت: 19:42
کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما نصرالله شجیع کی غائبانہ نماز جنازہ
جیو نیوز - کراچی.......جماعت اسلامی کے رہنما نصرالله شجیع کی غائبانہ نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصرالله شجیع ایک طالب علم کو بچاتے ہوئے دریائے کنہار میں ڈوب گئے تھے جو تاحال لاپتا ہیں۔نصرالله شجیع کی ادارۂ نور حق کے باہر نیو ایم اےجناح روڈ پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پڑھائی۔غائبانہ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں، ارکان، کارکنوں ، ہمدردوں اور لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔