17 جون 2014
وقت اشاعت: 20:2
ایم کیوایم نےٹرانسپورٹ اورکاروباربندرکھنےکی اپیل واپس لےلی
جیو نیوز - کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ نے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل واپس لے لی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور تاجر اپنا ٹرانسپورٹ اور کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز، دکانداروں اورتاجروں کی درخواست پر یومِ سوگ کی اپیل واپس لی ہے۔