تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 21:36

سیلاب زدگان کوبلاول بےنظیر کی شکل میںنظرآئے ،پر ویز اشرف

جیو نیوز - کراچی......سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کو اپنے دور اقتدار میںتوانائی کے بحران پرکام کرناتھااگرمزیدموقع ملتاتو اس پرکام کرتے۔کراچی میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری18اکتوبرکو کراچی میں مزار قائد پر جلسے کرکے ایک نئے سیاسی سفرکا آغازکریں گے۔بلاول ہائوس کراچی میں پیپلز پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں ہوا جس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور سید خورشید شاہ ، فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کے صوبائی صدور اور آزادکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے شرکت کی ۔اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے ہمدردوں سے معافی مانگی،پیپلزپارٹی کو اپنے دور اقتدارمیںتوانائی کے بحران پرکام کرناتھا،اگرمزیدموقع ملتاتو اس پرضرور کام کرتے ۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ جاویدہاشمی کہتےہیں کہ وہ تحریک انصاف کےصدرہیں لیکن وہ واحدصدرہیں جواپنی پارٹی کے انتخابی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑرہے۔ظاہرہےجاوید ہاشمی کی حمایت مسلم لیگ(ن)کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو بلاول بھٹو زرداری مزار قائد کراچی پر بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔اس موقع پرسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ سیلاب زدگان کوبلاول بھٹو زرداری کی شکل میں ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نظرآئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.