29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 21:56
دھرنوں سے متعلق قوم جلد خوش خبری سنے گی،احسن اقبال
جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں سے متعلق قوم جلد خوش خبری سنے گی،حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے عید سے پہلے ختم ہوجائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھرنے کچھ لو، کچھ دو کے اصول پر ختم ہوں گے، اس کے بعد دھرنوں کے شرکا ءعید اپنے گھروں میں منائیں گے، ذرائع کے مطابق دھرنا دینے والے عالمی رکارڈ بنانے اور دیگر مطالبات منوانے پر خوش ہیں، آج یہ خبر سامنے آنے کے بعد لاہور میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ دھرنے کب ختم ہوں گے، اس پر انھوں نے جواب دیا کہ قوم دھرنوں سے متعلق جلد خوش خبری سنے گی۔