29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 22:6
عمران صرف بیلٹ سے ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں،عاصمہ جہانگیر
جیو نیوز - لاہور......سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہےکہ عمران خان صرف بیلٹ کے ذریعے ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں، دوسرا ذریعہ بند ہو چکا ہے،جیو نیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن ہوئے تو وہ مڈ میں ہی رہ جائیں گے،آئندہ کوئی حکومت مڈ سےآگے نہیں جاسکےگی ۔ عاصمہ جہانگیر نے وزیر اعظم کو بھی مشورہ دیا کہ وزیراعظم سب منصوبے چھوڑ کر بجلی کے منصوبوں اور سول ملٹری تعلقات کی بہتری کےلیے ہنگامی اقدامات کریں،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو اچھی اپوزیشن کی ضرورت ہے، اگر تحریک انصاف اسمبلیوں سے چلی گئی تو اچھا نہیں ہوگا۔