29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 22:16
فردوس عاشق اعوان کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس کھلے گا
جیو نیوز - اسلام آباد......نیب ایک بار پھر سرگرم، فردوس عاشق اعوان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس کھلے گا، اعظم ہوتی اور ان کی اہلیہ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہوں گی، ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا اسحاق کے خلاف بھی کرپشن کی انکوائری ہوگی، قاسم ضیا کے خلاف اسٹاک مارکیٹ میں مبینہ خوردبرد کی تفتیش کی جائے گی۔