30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:26
اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کرنیکا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد......الیکشن کمیشن نےپچھلے سال کی طرح اس سال بھی اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ عمران خان سمیت800 سے زائد ارکان نے اب تک تفصیلات نہیں جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 1174 میں سے اب تک 414 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا ئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 170 اور سینیٹ کے56 اراکین نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا ئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 75 ، سندھ اسمبلی کے 59 ، خیبر پختونخوا کے 36 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 18 اراکین نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا ئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔