تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:57

لاہور: پی ٹی سی ایل ایکسچینج آتشزدگی،ہزاروں موبائل فون بند

جیو نیوز - لاہور.....لاہور میں پی ٹی سی ایل کے ایکسچینج میں آگ لگنے کاواقعہ تین دن پرانا ہوگیا ، لیکن شہر کی متعدد ٹیلی فون لائنز ، ون لنک اور ایک موبائل کمپنی کے راؤٹرز بحال نہ ہوسکے ۔ شہریوں کو شدید پریشانی ، ایمرجنسی نمبروں پر بھی رابطہ مشکل ہوگیا ہے۔ لاہور کے ایجرٹن روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آگ اتوار کے روز لگی تھی۔ اس دن آگ بجھانے میں تو جو مشکلات آئیں وہ آئیں ، جو دیر لگی وہ لگی لیکن شہر کا ٹیلی فونک سسٹم بحال ہونے میں مشکلات ابھی تک آرہی ہیں اور ابھی بھی سسٹم پوری بحالی میں تاخیر کا شکار ہے۔سسٹم کی بندش سے نہ صرف اہلیان لاہورکے ٹیلی فونک رابطے منقطع ہیں ، بلکہ وہ کسی بھی ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے سے بھی محروم ہیں، جن میں پولیس ، ون ون ٹوٹو اور دیگر ہیلپ لائنز شامل ہیں۔ اتور کو جب آگ لگی تھی اس وقت یہ بتایا گیا تھا کہ سسٹم متاثر ہونے سے 45 ہزآر ٹیلی فون لائنز اور 25 ہزار انٹرنیٹ کنکشنز منقطع ہوئے ہیں ۔اب تک کتنے کنکشن بحال ہوئے اسبارے میں پی ٹی سی ایل نے کوئی بیان نہیں دیا ۔اسی حادثے کے باعث کئی ایک موبائل فون کمپنیوں کے راؤٹرز بھی متاثر ہوئے اور متعدد موبائل فون سروسز بھی متاثر ہیں۔سسٹم کی بندش اہلیان لاہور کے لیے اب درد سر بن گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.