تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:57

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی

جیو نیوز - اسلام آباد.......قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان کی آپس میں نعرے بازی ہوئی ہے۔تحریک انصاف کے رکن سلیم الرحمان دیگر ارکان کے ساتھ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اچانک پہنچ گئے جس پر ن لیگ کے ارکان نے استفسارکیا کہ آپ نے استعفے دیے ہیں ،پھر کیسے آ گئے؟تحریک انصاف کے ارکان نے جواب دیا کہ ہمارے استعفے ابھی قبول نہیں ہوئے۔اس کے بعد تحریک انصاف کے رکن سلیم الرحمان نے’’گو نوازگو‘‘کے نعرے لگانے شروع کردیے۔جبکہ ن لیگی ارکان نے ’’ویلکم عمران ویلکم‘‘کے نعرے لگائے۔بعد ازاں چیئرمین قائمہ کمیٹی صفیان یوسف نے ارکان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.