تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 19:56

عید قرباں پر چھریوں اور مختلف اوزار کی قیمتوں میں اضافہ

جیو نیوز - کراچی ....... عید قرباں پر جہاں عوام قربانی کے جانوروں کے ناز نخرے اٹھانے میں مصروف ہیں، وہیں جانورذبح کرنے کے لئے چھریوں اور گوشت بنانے کے مختلف اوزار بنانے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے ۔عید الاضحٰی کے قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹوں میں مختلف اقسام کی چھریاں تیز کرنے ،قربانی کے اوزاروں کی تیاری اور مرمت کرنے والوں کے کا م میں تیزی آگئی ہے۔ریٹیل اور ہو ل سیل مارکیٹوں میں مختلف اقسام کی چھریاں اور چاقو کے اسٹالز لگے ہیں جو بے حد منفرد اور تیز دھار ہیں۔ایک چھری کی قیمت 100 روپے سے لیکر 1500 روپے تک پہنچ چکی ہیں جبکہ ان کی دھار لگانے کے اخراجات 30 روپے سے 100 روپے تک ہیں۔ دکانداروں کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال ان اشیاء کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جسکا سبب مہنگائی اور لوڈشیڈنگ ہے۔ چھریوں اور گوشت بنانے کے مختلف اوزار بنانے والوں کے اسٹالزلگنے سے جہاں عوام کو چھریوں کی مرمت اور خریداری میں آسانی ہے وہیں اس کاروبار سے منسلک افراد کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.