تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 20:7

عید الاضحیٰ کی آمد پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادئیے

جیو نیوز - کوئٹہ...... عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے اپنے کرایوں میں دو گنا اضا فہ کر دیا ہےکوئٹہ سے دیگرشہروں کو جانے والےمسافر اضافی کرایہ دینے پر مجبور ہیں ۔ عید ہویا کوئی اورتہوار،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ اس کا حصہ بن گیا ہے ۔اس باربھی عیدالاضحٰی کے قریب آتے ہی کوئٹہ سے ملک کےمختلف شہروں کے روٹس پر چلنے والی انٹرسٹی بسوں اوردیگر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضا فہ کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ کراچی روٹ پرمعمول سےدوگنا کرایہ دو سے تین ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے، یہی صورتحال کوئٹہ سے سبی،نوشکی،چمن،ژوب، خضدا ر اور دیگر علاقوں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی ہے۔ عوامی حلقو ں کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ عیدین کے موقع پرغریب اورمتوسط طبقے کے لیے بہتر اور سستی سفری سہولیات کا بندوبست کرے۔ ریل گاڑیوں کی شدید کمی کی وجہ سے مسافروں کا براستہ سڑک سفر کرنا تو ایک مجبوری ہے جس کا بھرپور فائدہ ٹرا نسپو رٹرز حضرات مختلف حیلے بہانے سے اٹھاتے ہیں ۔ حکام نے اضافی کرایوں کا نوٹس لینے اور زائد کر ا یہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹر زکا روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا دعویٰ توکیا ہے لیکن اس کا اثرنظرنہیں آ رہا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ بقرعید کے پُرمسرت موقع پر ٹرانسپورٹرز کا من مانے کرا ئے وصول کرنا حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، جس کا خمیا ز ہ بھی غریب عوام کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.