30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 20:7
سندھ گیس فیلڈ میں سالانہ مرمت کاعمل، کراچی میں گیس کا بحران
جیو نیوز - کراچی...... سندھ گیس فیلڈ میں سالانہ مرمت کےعمل کی وجہ سے کراچی میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔صنعتی ہی نہیں گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سالانہ گیس فیلڈ مرمت کے باعث کراچی کو گیس کی سپلائی میں یومیہ 10 سے 15 کروڑ مکعب فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے،جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات ہیں اور خواتین کے شکوے ہیں کہ ختم لینے کا نام نہیں لیتے۔ دوسری جانب کراچی سائیٹ کے صنعتی زون کے کارخانوں میں بھی کئی روز سے گیس کی آنکھ مچولی نے پیداواری عمل متاثر کردیا ہے۔ گھریلو اور صنعتی صارفین کا کا کہنا ہے کہ سالانہ مرمت کا کام خوش آئند ہے لیکن ایسے متبادل انتظامات بھی کیے جانے چاہئیں جن سے لوگوں کو مشکلات اور نقصانات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ شہر میں جاری گیس بحران کے باعث صنعتوں کی بھٹیاں سمیت گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئیں ہے،،شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔