تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:7

پی ٹی آئی کا حلقہ این اے 149 میں آزاد میدوار کی حمایت کا اعلان

جیو نیوز - ملتان..... شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں ضمنی انتخاب کے حلقہ این اے 149 میں آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہو گی ۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکرکے پاس اپنےاستعفے جمع کرا رکھے ہیں، اس لیے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔ این اے 149 میں تحریک انصاف کا کوئی امیدوار نہیں ہے لیکن حلقے سے لاتعلق نہیں ہو سکتے ،جو امیدوار مناسب اور موثر لگا اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے لیکن کترا رہی ہے۔ سراج الحق نے معاملات طے کرنے کی کوشش کی ہے۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا انتظار ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.