1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:47
سپریم کورٹ آج مشرف ای سی ایل کیس کی سماعت کرے گی
جیو نیوز - اسلام آباد.....سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ آج پرویز مشرف کے ای سی ایل کیس کی سماعت کرے گا۔ خصوصی عدالت سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی ایک اہم درخواست کی سماعت بھی کرے گی ،جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت 13دن کےوقفے کے بعد آج سنگین غداری کیس کی 49 ویں سماعت کرے گی۔ پرویز مشرف کے وکلا نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے آئی سی ایل سے پرویز مشرف کا نام نکالنے کا فیصلہ معطل کررکھا ہے۔