1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:9
کوئٹہ :حجام کی دکان پر دستی بم حملہ، فائرنگ ایک شخص جاں بحق
جیو نیوز - کوئٹہ.........کوئٹہ میں حجام کی دکان پر دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے۔ دستی بم حملے اور فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کےعلاقے زرغون روڈ کےقریب گلی میں پیش آیا۔ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے حجام کی دکان پر پہلے دستی بم پھینکا اور بعد میں فرار ہوتے ہوئے وہاں فائرنگ بھی کی،جس کے نتیجے میں وہاں اور قریب میں موجود دس افراد زخمی ہوگئے،بعد میں ایک زخمی دم توڑ گیا۔جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔