1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:19
سانگھڑ :شاہد نظامانی کے گھر پر چھاپہ، دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
جیو نیوز - سانگھڑ..........سانگھڑ میں نظامانی قبیلے کے شاہد نظامانی کے گھر پر پولیس چھاپے کے بعد سانگھڑ میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ضلع سانگھڑ میں نظامانی اور بگٹی قبائل میں زمین کے تنازع پرتصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں نظامانی قبیلے کے حمایت یافتہ دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ تصادم کے بعد پولیس نے شاہد نظامانی سمیت نظامانی اور بگٹی قبائل کے مختلف افرادپر مقدمات درج کئے۔ اسی سلسلےمیں پولیس نے گزشتہ روز شاہد نظامانی کے گھر پر چھاپا مارا۔ چھاپےکے بعدعلاقےمیں کشیدگی پھیل گئی۔ جس کے بعد آج دوسرے روز بھی سانگھڑ میں مکمل ہڑتال ہے، تما م چھوٹی بڑی دکانیں بند ہیں۔ ہڑتال کے باعث اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔