تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:29

نوازشریف، عمران خان سمیت 648 ارکان کے اثاثوںکی تفصیلات موصول

جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیراعظم نوازشریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سمیت 648ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئیں۔ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سمیت 523ارکان نے تفصیلات جمع نہ کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 30ستمبر تک 523ارکان پارلیمنٹ نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں، سینیٹ کے 19، قومی اسمبلی کے 96 ، پنجاب اسمبلی کے 230، سندھ 78، کے پی کے 63 اور بلوچستان اسمبلی کے 37 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں۔ 648 ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں ہیں۔ جن میں سینیٹ کے 85، قومی اسمبلی کے 243، پنجاب اسمبلی کے 141، سندھ 90، کے پی کے 91 اور بلوچستان اسمبلی کے 28 ارکان شامل ہیں۔ عمران خان، اسحاق ڈار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چوہدری شجاعت، شیریں مزاری، خواجہ آصف، ظفر اللہ جمالی، قائم علی شاہ، عبدالمالک بلوچ، خورشید شاہ، اعتزاز احسن، سعد رفیق، چودھری نثار، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ 15اکتوبر تک کسی رکن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرائیں تو اس کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.