تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:19

پی ٹی آئی کا مقصد حکومت گرانا نہیں ہے ، شاہ محمود قریشی

جیو نیوز - لاہور........شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ ان کی جماعت صاف و شفاف الیکشن کی راہ ہموار کرنے کا مطالبہ کررہی ہے، ان کا مقصد حکومت گرانا نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتےہوئے تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ان کی جماعت وزیراعظم کو یہ مشورہ دے چکی ہے کہ وہ خود مستعفی ہوکر اپنی ہی جماعت کےکسی اورفرد کو وزیراعظم نامزد کریں اور اس کےبعد تحقیقات کرائیں ، تحریک انصاف کے مؤقف کی حمایت خود پیپلز پارٹی بھی یہ کہہ کرکرچکی ہے کہ یہ آر اوز کے الیکشن تھے۔ انہوں نےکہاکہ ان کی جماعت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کررہی۔ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ سب کا دل عید گھر میں منانے کو چاہتاہے، اتنے دنوں تک لوگوں کو اکٹھے رکھنا آسان کام نہیں ہے، لیکن مقصد پورا نہ ہوا تو عمران خان اور کارکن عید ڈی چوک پر منائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی حد تک سکڑ کر رہ گئی ہے اور مفاہمت کی پالیسی کے مقابلے میں دوسرا گروپ بھی بن گیا ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ 18اکتوبر کے جلسے میں بلاول، نواز شریف کو جھنڈی دکھادیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.