تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:49

خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں،الیکشن کمیشن

جیو نیوز - اسلام آباد..........الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کا یہ بیان عمران خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرادیں گے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں حلقہ بندیوں کیلئے چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے اس لیے عمران خان کے کہنے کے مطابق نومبر میں الیکشن کرانا ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.