1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:59
ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا
جیو نیوز - بدین......سینئر سیاست دانممتاز بھٹو نے مسلم لیگ ( ن ) سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بدین میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) نام کی کوئی چیز نہیں اور اس سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام اگر مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں تو اسے مان لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مرسوں مرسوں سندھ ڈیسوں کا نعرہ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا،اس نعرے کے بجائے لوٹا ہوا مال واپس کیا جانا چاہیے۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ،اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ جلد کرینگے۔