1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:9
گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا
جیو نیوز - لاہور........سانحہ ماڈل ٹاؤن کےدوران ڈنڈے سےگاڑیوں کے شیشے توڑنے میں ملوث ملزم گلوبٹ کو لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ گلو بٹ سینے پر قومی پرچم کا بیج لگائے اور ہاتھ میں تسبیح پکڑے عدالت میں پیش ہوا،پولیس نے گلوبٹ کا ڈنڈا پیش نہیں کیا،جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈنڈا پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 14اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔ گلو بٹ کو پولیس نےعقبی دروازوں سے عدالت میں پیش کیااور اسے میڈیا سے دور رکھا گیا۔