1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:49
حیدرآباداورٹنڈوالہٰ یار میں زہریلی شراب سےمزید 9افراد ہلاک
جیو نیوز - حیدرآباد...... حیدرآباداورٹنڈوالہٰ یار میں زہریلی شراب سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 9افراد ہلاک ہوگئے ۔دونوں شہروں میں ایک ہفتے کے دوران اب تک 24اموات ہوچکی ہیں۔حیدرآباداورٹنڈوالہٰ یار میں زہریلی شراب سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹنڈوالہٰ یار میں مزید 5 اور حیدر آباد میں 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ایک ہفتے کے دوران دونوں شہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جن میں سے 15 افراد ٹنڈو الہٰ یار اور 9 افراد حیدرآباد میں ہلاک ہوئے ۔ پولیس کے مطابق زہریلی شراب سے متاثر ہونے والے افرادواقعے کوچھپانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے درست اعدادوشمار اورتحقیقات میں دشواری ہوتی ہے ۔ تاہم پولیس نے اب تک 50سے زائد افرادکو حراست میں لیاہے جبکہ ہزاروں لیٹر کچی شراب اوردیگرسامان بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔