2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:49
پی ٹی سی ایل کاغیرملکی نیٹ ورک کے سا تھ معا ہد ہ
جیو نیوز - کراچی ........پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے صا رفین کو معیا ری اسپورٹس پر و گرامز فراہم کرنے کیلئے غیر ملکی نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔اس معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی کے ناظرین کو ویڈیو آن ڈ یما نڈسر وس کے ساتھ ساتھ ٹائم شفٹ اور کیچ اپ ٹیلی ویژن کے فیچرز بھی فراہم ہو نگے ۔ اور ناظرین اسپورٹس پر کوئی بھی براہ راست پروگرام اپنی مرضی سے روک کردوبا رہ دیکھ سکیںگے ۔اسی طرح چار روز کے دوران نشر کیا جانا والا کوئی بھی پروگرام دوبا رہ دیکھ سکیں گے ۔اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر ویڈیو سروسز یاسر منظور نے کہا کہ ’’پی ٹی سی ایل، صارفین کو معیاری ٹیلی ویژن پروگرام اور تفریحی مواد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔وڈ یو آ ن ڈ یما نڈ سپو رٹس سیگمنٹ کے ذریعے صا رفین کو بہتر سر وسز فراہم ہو سکیں گی اور وہ اپنی مر ضی سے اپنے پسندیدہ اسپو رٹس پر و گرا مز سے لطف آ ند وز ہو سکیں گے ۔