2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:9
پشاور : بجلی ٹاوز پر نصب5کلو وزنی3 بم ناکارہ بنادیئے گئے
جیو نیوز - پشاور....بم ڈسپوزل یونٹ پشاور نے بجلی کے ٹاوز کے ساتھ نصب پانچ پانچ کلو گرام وزنی تین بم ناکارہ بنادیئے ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود میں واقع فقیر قلعہ کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بجلی کی مین ٹرانسمیشن ٹاور کے ساتھ بارودی مواد نصب کررکھا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے فوری طور پر تینوں بم ناکارہ بنادیئے۔ بی ڈی یو کے مطابق تینوں بم پانچ پانچ کلو گرام وزنی تھے۔