تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:58

2013 الیکشن میں کسی بلیک لسٹ کمپنی سے کاغذ نہیں خریدا، اظہر شمیم

جیو نیوز - اسلام آباد...... پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ایم ڈی اظہر شمیم نے کہا ہے کہ 2013 الیکشن میں کسی بلیک لسٹ کمپنی سے کاغذ نہیں خریدا گیا،خریدا گیا کاغذ پی سی ایس آئی آر نے جانچ پڑتال کے بعد منظور کیا،نجی پرنٹرز سے بھی بیلٹ پیپرز نہیں چھپوائے گئے تھے، بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن،پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن پریس اور سیکورٹی پرنٹنگ پریس نے چھاپے تھے۔ اظہر شمیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں 15 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپنے کی صلاحیت ہے، صرف بیلٹ پیپرز کی نمبرنگ کے لیے نجی پرنٹرز کی خدمات لی گئیں،ان ورکرز نے پرنٹنگ کارپوریشن کی عمارت میں کام کیا، پرنٹنگ کارپوریشن پر الزام لگانے والا ادارے کا سابق جی ایم ہے،ایف آئی اے نے کراچی میں چھاپا نہیں مارا بلکہ چند نمونے لیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.