2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:18
دھرنوں سے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی، حمزہ شہباز
جیو نیوز - گجرات...... مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والو ں کی سازشیں ناکام ہوگئیں ،اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ گجرات کےعلاقے کوٹ شہباز پورہ میں متاثرین سیلاب کوامدادی رقوم کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ عمران خان اور طاہری القادری کی منفی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے، دونوں لندن ملاقات کا اعتراف عوام کے سامنے کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دن رات ایک کرکےسیلاب متاثرین کی مدد کریں گے،اس سے پہلے حمزہ شہباز نے سیالکوٹ میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ عمران خان کو ساری عمر دھرنے کا جواب دینا ہوگا۔ جاوید ہاشمی نے ان کےعزائم کا پردہ چاک کردیا ہے۔