2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:28
اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران کو کل تک وکالت نامہ داخل کرانے کا حکم
جیو نیوز - اسلام آباد...... اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنوں کے خلاف درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو کل (جمعہ ) تک وکالت نامہ داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں عوام کے بنیادی حقوق کی تشریح ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے آب پارہ ٹریڈرز یونین کے صدر اجمل بلوچ کی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بار بار فریقین کو نوٹس جاری کرنے کے باوجود کوئی پیش نہیں ہوا، ایسا لگتا ہے جیسے فریقین کو عدالت پر اعتماد نہیں، کیس کی کئی سماعتیں ہو گئیں مگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے کوئی وکالت نامہ داخل نہیں کرایا گیا۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ انہیں درخواست کی کاپی نہیں ملی۔