3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:18
خیبرایجنسی:کالعدم لشکر اسلام اور طالبان کے ٹھکانوں پر فورسز کی بمباری
جیو نیوز - خیبر ایجنسی......خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری میں شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کےمطابق تحصیل باڑا کے علاقوں نالہ کھجوری،یوسف تالاب اور دیگر میں جیٹ طیاروں سےشدت پسندوں کےٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔بمباری کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر کی گئی ۔ جس سے شدت پسندوں کے5ٹھکانے تباہ ہوگئے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔