3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:58
کراچی :زہرہ شاہد قتل کیس،ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
جیو نیوز - کراچی.......تحریک انصاف کی رہ نما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو انسداددہشت گردی کی عدالت نے سات روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔تحریک انصاف کی رہ نما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث دو ملزمان راشد عرف مساسٹر اور زاہد عباس زیدی کو ریمانڈ کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سیکیورٹی خدشات کے باعث ملزمان کو بلٹ پروف جیکٹ پہنا کر عدالت لایا گیا ۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کے لئے ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے ملزم راشد عرف ماسٹر اور زاہد عباس زیدی کوسات روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔