3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:58
عید کی آمد، عوامی تحریک دھرنے کے شرکا گھروں کو جانے لگے
جیو نیوز - اسلام آباد...... پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک انقلابی ،عیدالاضحیٰ اپنے گھروں میں منانے کےلیے دھرنے سے جانا شروع ہو گئے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں عوامی تحریک کے دھرنے میں کئی ہفتوں سے خیمہ زن شرکا نے جمعرات کی رات اپنے گھروں کو جانا شروع کر دیا۔ دھرنے میں شریک کئی خاندان اپنا سامان سمیٹ کر تیز تیز قدم اٹھاتے دھرنے سے جاتے دیکھے گئے۔ گھروں کو لوٹ کر جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنا ادھورا چھوڑ کر جانے والے شرکا کا کہنا تھا کہ بقرعید کے بعد دھرنے میں واپس نہیں آئیں گے۔