3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:8
جمہوریت نعمت ہے، عوام کو فائدہ نہیں مل رہا، سراج الحق
جیو نیوز - لاہور...... امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پارٹی اورذات سےبالاترہوکرقوم اورملک کےبارےمیں سوچاجائے، جمہوریت نعمت ہےلیکن اس کافائدہ عام عوام کونہیں مل رہا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی منصورہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےجماعت اسلامی کےہیڈکوارٹرمنصورہ کادورہ کیا، ان کی خواہش ہےکہ سیاسی جماعتوں اورکارکنوں کےدرمیان رابطےہوں، ان رویوں کومزیدآگےبڑھانےکی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 32سال بعدپیپلزپارٹی کےکوئی رہنمامنصورہ تشریف لائےہیں، پارٹی اورذات سےبالاترہوکرقوم اورملک کےبارےمیں سوچاجائے، جمہوریت نعمت ہےلیکن اس کافائدہ عام عوام کونہیں مل رہا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ سراج الحق کوبرطانیہ سےفون کیاکہ آپ صورتحال سنبھالیں،میں پہنچ رہاہوں، پڑوسی ملکوں میں اتنی مضبوطی آگئی جوپہلےکبھی نہیں تھی، پاکستان کوبناناہےتوتمام قوتوں کومل کرکام کرناہوگا، کہیں ایسانہ ہوکہ ہماری اپنی جنگ میں کوئی شیطان پاکستان کونقصان پہنچادے۔ سابق صدر کا ڈائیلاگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام عوام کےمسائل جوں کےتوں ہیں،اس کااندازہ ہے، پاکستان میں تمام سیاسی قوت سےملاقاتیں کروں گا، دنیاتبدیل ہورہی ہے،ملکوں کی ایک نئی شناخت بن رہی ہے،ہمارایجنڈاصرف ایک مسئلےکےحل تک محدودنہیں، ہمارےدوست غم میں بڑےبڑےجلسےکررہےہیں، سندھ میں صرف ہواسے40ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرسکتےہیں۔