تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:28

طاہر القادری کی دھرنا شرکاء کو واپس جانے کی اجازت

جیو نیوز - اسلام آباد...... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ کے دھرنا شرکاء کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ کے لوگ واپس جا سکتے ہیں، جلسوں کی تیاری کے سلسلہ میں انہیں جانے کی اجازت دیتا ہوں،پہلا جلسہ فیصل آباد ، دوسرا لاہور اور تیسرا کراچی میں کیا جائے گا، کراچی کے شہری جا کر جلسے کی تیاری کریں۔ انہوں نے شرکاء کو ہدایت کی کہ دھرنے میں موجود لوگ سیروتفریح کے لیے باہر نہ جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.