4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 3:28
اقتدار کی بھوک میں مبتلا پی ٹی آئی اخلاقی حدود پھلانگ چکی ہے، سعد رفیق
جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ تحریک انصاف اقتدار کی بھوک کی شدت سے تمام اخلاقی حدود پھلانگ چکی ہے، عمران خان سیاستدانوں کی تضحیک اور گھیراؤ کی سازش بند کریں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مختلف سیاستدانوں کا گھیراؤ کرنے کی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، عمران خان کا رونا دھونا شارٹ کٹ وزیراعظم بننے کے لیے ہے، پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کا عزم متزلزل نہیں کیا جا سکتا،عمران خان اور طاہر القادری منفی سیاست کر کے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔