4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:28
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مبینہ پولیس تشدد سے خاتون کی ہلاکت کانوٹس لے لیا
جیو نیوز - لاہور..........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا کےگاؤں میں مبینہ پولیس تشدد سے 55سال کی خاتون کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ سرگودھا واقعے کی تحقیقات کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بیان میں کوہاٹ کے علاقے پشاور چوک میں بم دھماکے کی مذمت بھی کی۔سیلاب متاثرین کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم شفاف طریقے سے ادا کی جارہی ہیں،ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن کی طرح بحالی اورمالی امداد کی ادائیگی کے عمل کی بھی خود نگرانی کررہا ہوں۔