4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:18
مڈٹرم انتخابات ہوئے توذمہ دارحکومت ہوگی، سراج الحق
جیو نیوز - پشاور...... جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہاہے کہ مڈٹرم انتخابات ہوئے تواس کی ذمہ دارخودحکومت ہوگی،سیاسی بحران کے حل میں اسپیڈبریکرہیں ،جن کو ہٹانے کے لئے عیدکے بعد مزیدپیشرفت متوقع ہے۔پشاورمیں میڈیاسے گفتگومیں سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیاتو مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیںاور مدت پوری نہ کرنے کی حکومت خود ہی ذمہ دار ہوگی۔سراج الحق کاکہناتھاکہ سیاسی جرگہ کی کوششوں سے تصادم کاخطرہ ٹل گیااورجو لوگ لاشیں گرنے کے انتظارمیں تھے انہیں مایوسی ہوئی۔سراج الحق نے کہاکہ موجودہ سیاسی بحران کے حل میں اسپیڈبریکرحائل ہیں اورتوقع ہے کہ عیدکے بعداس حوالے سے مزیدپیشرفت ہوگی۔ ان کاکہناتھاکہ حکومت سیاسی جلسوں کوبرداشت کرے اور آئینہ توڑنے کے بجائے اپناچہرہ صاف کرے۔