تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 3:8

انتخابات اگلی عید سے پہلے ہوںگے،وزیراعظم تحریک انصاف کا ہوگا، عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اگلے انتخابات اگلی عید سے پہلے ہوں گےاورملک کا اگلا وزیراعظم تحریک انصاف کا ہوگا۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاسے خطاب میں عمران خان کا کہناتھا کہ موجودہ سیاست دانوں کوبیٹھے بیٹھے اقتدار مل گیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اپنی حکومت آنے پر پہلے سال ہی پاکستان کواپنے پیروں پرکھڑاکردیں گے۔لوگوں کوسمجھ آگیا ہےکہ انتخابات میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی۔ چاہتےہیں کہ اگلا انتخاب جاگی ہوئی قوم لڑے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف امریکا کے مہنگے ہوٹل میں ٹھہرے ۔بھارتی وزیراعظم سے عالمی لیڈروں کی ملاقاتیں ہوئیں ،نوازشریف سے کوئی نہیں ملا۔ عمران خان کا کہنا تھا انھیں جی ایچ کیو نے کرکٹر نہیں بنایا، اپنے بل بوتے پر کرکٹر بنے۔۔زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، شارٹ کٹ سے شارٹ کٹ عزیز بن جاتا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکمرانوں نے دھرنوں کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر کم کردی۔ ابھی پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور کم کرائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.