5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:28
اسلام آباد؛ تاوان کےلیےاغوا کی گئی بچی بازیاب،2اغواکارگرفتار
جیو نیوز - اسلام آباد......اسلام آباد میں ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کی گئی سات سالہ بچی کو بازیاب کرا کے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او محمد باقر کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود سے اغوا کی گئی بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفتیشی افسر اے ایس آئی محمد انور نے جیو نیوز کو بتایا کہ 7 سالہ زرنش کو اغوا کر کے ملزمان نے 1 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔دونوں ملزم خرم شہزاد اور مٹھو ڈینٹر کو ٹیلی فون کال کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔