5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:48
شمالی وزیرستان: جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،پانچ افراد ہلاک
جیو نیوز - پشاور.......شمالی وزیرستان کےسرحدی علاقےکنڈغرمیں جاسوس طیارے نے میزائل حملہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق اس میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے،ان ذرائع نے مزید بتایا کہ جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر2میزائل داغے۔ذرائع نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔