7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:29
کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلے پرامریکاکا اظہار تشویش
جیو نیوز - واشنگٹن ......امریکا نے کنٹرول لائن پر پاک بھارت فوجوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں کے درمیان شیلنگ کے تبادلے پر امریکا کو تشویش ہے،، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے،، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت معاملات کو مذاکرات سے حل کریں،جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے مستقبل اور اس کی رفتار کا تعین پاکستان اور بھارت دونوں کو ہی کرنا ہوگا،۔