7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:51
راولاکوٹ:مسافر وین کھائی میں جاگری، 7 افرادجاں بحق
جیو نیوز - راولاکوٹ...... راولاکوٹ میں ہورنہ مہراکے قریب مسافر وین کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 7 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ہے۔ مسافر وین راولپنڈی سے پاچھیوٹ جارہی تھی۔