تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 5:1

پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،امریکی سفیر

جیو نیوز - اسلام آباد......امریکی سفیررچرڈاولسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا،ہم پاکستان میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اورپاکستانی آئین کی حمایت کرتےہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکاچاہتاہےتمام پاکستانی سیاسی جماعتیں مسائل کومذاکرت کےذریعےحل کریں،پاکستانی آئین سےباہرکسی بھی حل کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کافیصلہ امریکاکےتحفظ میں کیاگیاہے،پاکستان میں میڈیاسےمتعلق معاملات کاحل مناسب قانونی اتھارٹیز کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ انہوںنے مزید وضاحت کی کہ امریکا نے مشرف دورمیں افغانستان اور خطے کی صورتحال کے لیےپاکستان کیساتھ تعلقات کوفروغ دیا،اس کا مطلب یہ نہیں لیناچاہیےکہ امریکا فوجی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.