تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:1

کشمیر :تباہ کن زلزلے کے نو سال، یادگارِ شہدا پر دعائیہ تقریب

جیو نیوز - مظفر آباد.......کشمیر میں آنے والےتباہ کن زلزلے کو نو سال ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں مظفر آباد کی یادگارِ شہدا پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ مظفرآبادمیں 8اکتوبر 2005 کےزلزلےکو9سال مکمل ہونےپرتقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خضر حیات گوندل اور وزیر خزانہ آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے یاد گار شہدا زلزلہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 8 بج کر 52 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔لزلےمیں جاں بحق افرادکےایصال ثواب کےلیےدعاکی گئی، عید الاضحی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے صدر یار وزیر اعظم سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کی اعلی قیادت میں اس اہم تقریب میں شرکت نہیں کی گئی۔ دوسری طرف تعمیر نو کے عمل میں بے قاعدگیوں اور تساہل کے خلاف متاثرہ زلزلہ نے اپر اڈہ کے مقام پر احتجاجی دھرنا بھی دے رکھا ہے انکا مطالبہ ہے کہ مظفر آباد شہر کی تعمیر نو کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے تین ارب روپے کا حصہ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے چینی حکومت نے 12 ارب روک لیے ہیں،، جس کی بنا پر شہر کی تعمیر نو کا کام روک گیا ہے حکومت پاکستان اس معاملے کو حل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.