تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:11

تلہ گنگ: پسند کی شادی،بھائیو ںنے بہن اوراس کی ساس کوقتل کردیا

جیو نیوز - تلہ گنگ........تلہ گنگ میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنےوالی بہن اور اسکی ساس کو فائرنگ قتل کر دیا جبکہ بہنوئی کو شدید زخمی کر دیا ۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تلہ گنگ کے علاقے کوٹ گلا میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے والی شازیہ نامی خاتون کو اور اسکی ساس شاہ جہاں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ بہنوئی سمیع اللہ کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ خواتین کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی گئیں جبکہ ذخمی شخص کو بے نظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.