10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:53
بھارتی جارحیت پاکستان پر دبائو بڑھانے کاعالمی ایجنڈا ہے،حامد موسوی
جیو نیوز - اسلام آباد....... قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سیکٹر ،لائن آ ف کنڑول اور ورکنگ بائونڈری کے علاقوں میں مسلسل بھارتی جارحیت گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ عالمی سازش کے تحت پاکستان پر اندرونی و بیرونی طور پر دبائو بڑھانے کا ایجنڈا ہے ،دشمن ہمارے حکمرانوں ،سیاستدانوں چپقلش سے فائدہ اٹھا رہا ہے ،نائن الیون کے بعد دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کرنے کا اجر پاکستان پر بھارت کا تسلط کی صورت میں دیا جا رہا ہے اب قوم کا آخری سہا را پاک فوج ہے جس کے ضرب عضب آپریشن کو ناکام کرنے کیلئے خود کش حملوں ٹارگٹ کلنگ ،ڈرو ن حملوں اور سنی ،شیعہ کو لڑانے کے مذمو م منصوبوں پر عمل کیا جا رہا ہے لیکن دشمن کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا تھا اور اسکی بقا و استحکام کا راز تائید خداوندی میں مضمرہے ،تمام محب دین و وطن قوتوں کو اپنی توانائیاں ترجیحی بنیادوں پر وطن کے دفاع و استحکام کیلئے صرف کرنی ہونگی۔ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے راولپنڈی ،لاہور، گجرات،فیصل آباداور نیوجرسی سے ا ٓئے ہوئے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوںنے 17تا 24ذی الحجہ عالمگیر ہفتہ ولایت بسلسلہ عید ِغدیر و مباہلہ منانے کا اعلان بھی کیا ۔انھوں نے باور کرایا کہ پاکستان کو تنہا کر دیا گیا ہے اور ہم تنہا ہو گئے ہیں، افغانستان میں برسر اقتدار آنے والی نئی حکومت کا امریکہ سے معاہدہ بھی ہو گیا ہے لیکن ٹی ٹی پی نے اسے قبول نہیں کیا اور وہاں دھماکے بھی جاری ہیں ،چین نے بھارت جا کر 20ارب سے زائد کے معاہدے کر لئے ہیں ۔