تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:23

پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری پر جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائیگی،اسحاق ڈار

جیو نیوز - واشنگٹن........وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری پر جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی۔ واشنگٹن میں ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئےوزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام تنازعات پُر امن طور پر حل ہونے چاہئیں تاکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات متاثر نہ ہوں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے، پاک بھارت تعلقات سے خطے میں اقتصادی دور کا آغاز ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا بھارت جانا باہمت قدم تھا، امید کرتے ہیں کہ باہمی مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.