تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:32

نوبل امن انعام ملالہ کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے: چوہدری نثار

جیو نیوز - اسلام آباد........وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نوبل امن انعام کو ملالہ یوسف زئی کے بلند عزم و ہمت اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ اور پوری پاکستانی قوم کےلیے فخر کا باعث قرار دیاہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام جیتنے پر مبارک باد دی ۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.