10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:2
پی ٹی آئی نے تحریری طور پر کہا تھا جلسہ کے انتظامات خود کرینگے،ڈی سی او
جیو نیوز - ملتان .......ڈی سی اوملتان زاہدسلیم گوندل نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے انتظامیہ پرعائد کردہ الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہتحریک انصاف نےتحریری طورپربتایاتھاکہ جلسہ گاہ کےانتظامات خودکرینگے،لہذا یہ ان کی ذمےداری تھی کہ وہ جلسہ ختم ہونیکےبعدجانےکاطریقہ بتاتے،ڈی سی او نے میڈیا سےگفتگوکےدوران کہا کہ جلسہ گاہ کےباہرہمارےانتظامات تھے،اگرہمارےافرادتعاون نہ کرتے اور گیٹ پر موجود پولیس اور ریسکیوٹیمیں واٹر کینن سے لوگوں کو نہ روکتے توہلاکتوں میں اضافہ ہوجاتا،جلسہ گاہ کےاندرکےانتظامات تحریک انصاف کی اپنی ذمےداری تھی،اس حوالے سے ہمارے پاس تحریک انصاف کی تمام باتیں تحریری طورپرموجودہیں۔