11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:12
عمران خان اندرون پارٹی بھی تحقیقات کرائیں ، سابق وزیرداخلہ
جیو نیوز - لاہور......پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان سانحہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں ۔ سابق وزیرداخلہ نے بتایا کہ دھرنا پارٹیاں مذاکرات پر تیار ہیں ۔جرگہ کو وزیراعظم کےقدم اٹھانے کا انتظار ہے لاہور ایرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں رحمان ملک نے ملتان سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کے اندر بھی تحقیقات کرائیں ۔ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طاقت آیندہ انتخابات میں سامنے آے گی ،جب بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے ۔رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گرد آج کل چھٹیوں پر ہیں ۔ وہ صرف پی پی کو ہی نشانے پر رکھتے ہیں ۔ ے کراچی کے حالات بھی پیپلزپارٹی کیخلاف سازش کا نتیجہ ہیں ۔ جرگہ کی کوششوں کےبارے میں رحمان ملک نے بتایا کہ پی اے ٹی اور پی ٹی آئی مذاکرات پر تیار ہیں ، وزیراعظم کو آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کنٹینرز کو دھرنا پارٹیوں کا ہیڈکوارٹر قرار دیا۔