25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:45
مولاناعبدالعزیز کا وڈیو پیغام جھوٹااور قابل مذمت ہے، الطاف حسین
جیو نیوز - لندن........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےلال مسجد کے خطیب مولاناعبدالعزیزکے 20 دسمبر2014 کے وڈیو پیغام کو دھمکی آمیز، جھوٹا، شرمناک اور قابل مذمت قرار دیاہے۔الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 19 دسمبر کو تبت سینٹرکراچی کی قومی یکجہتی ریلی سے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مسجد ضرارکی طرح لال مسجدکو ڈھادیا جائے اور جامعہ حفصہ کوبندکردیا جائے، اس کے جواب میں مولاناعبدالعزیزنے جو وڈیو پیغام جاری کیاہے وہ دھمکی آمیزہی نہیں بلکہ اس میں ناشائستہ زبان بھی استعمال کی ہے جو غیرمناسب، شرمناک اورقابل مذمت ہے۔ الطاف حسین نے علمائے کرام، تجزیہ نگار، دانشوروں اورعوام سے اپیل کی کہ وہ سورہ منافقون کی روشنی میں لال مسجد اورمدرسہ حفصہ میں دی جانے والی تعلیمات اوران کے کردارکاجائزہ لیں۔